حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری روز

حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری روز

اوورسیز پاکستانی 3 دسمبر تک اسپانسرشپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت کو یقینی بنائیں۔
حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری روز

Webdesk

|

2 Dec 2024

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کے حوالے سے کل آخری دن ہوگا، کل تک سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی 3 دسمبر تک اسپانسرشپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت کو یقینی بنائیں۔

پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی، سعودی عرب میں رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائیگی۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!