حکومت کا 31 جولائی سے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 31 جولائی سے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل بند کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں قائم 4 ہزار اسٹورز کو بند کردیا جائے گا
حکومت کا 31 جولائی سے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

17 Jul 2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے تمام آپریشنز 31 جولائی 2025 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو اس کی نجکاری کے ایجنڈے میں ایک اہم قدم ہے۔

 یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک تھے۔ کمیٹی کو یو ایس سی کی شفاف اور منظم بندش کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اجلاس میں ملازمین کے لیے منصفانہ اور مالی طور پر قابل عمل رضاکارانہ علیحدگی سکیم (وی ایس ایس) تیار کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس سکیم کے مالی اثرات، قانونی مضمرات اور عمل درآمد کے ڈھانچے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اسکیم کے جامع جائزے کے لیے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی نے نجکاری کمیشن سے مشاورت کی سفارش کی تاکہ کارپوریشن کی مکمل نجکاری یا اس کے اثاثوں کی جزوی فروخت کے بہترین راستے کا تعین کیا جا سکے۔ اس فیصلے کا مقصد ملازمین کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مالی اور انتظامی اصلاحات کے مطابق بندش کو موثر طریقے سے مکمل کرنا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، جو 1971 میں قائم کی گئی تھی، ملک بھر میں 4,000 سے زائد دکانیں چلا رہی ہے اور یہ طویل عرصے سے سبسڈی پر مبنی خوردہ نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہی ہے۔ تاہم، مسلسل مالی خسارے اور ناقص انتظام کی وجہ سے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!