حکومت کا بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
|
18 May 2025
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے لیے بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا پلان تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یکم جولائی 2025 سے بجلی کے ٹیرف میں سالانہ ری بیسنگ کی جائے گی، جبکہ گیس کے نرخوں میں دو مرحلوں (یکم جولائی 2025 اور 15 فروری 2026) میں ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجٹ میں توانائی کے شعبے کے لیے اصلاحات جاری رکھی جائیں گی۔ پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کی جائے گی، اور صوبوں سے بجلی و گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بجلی کے صارفین سے 10 فیصد ڈیبٹ سروس سرچارج وصول کیا جائے گا جبکہ 1252 ارب روپے کا گردشی قرضہ بینکوں سے لے کر 6 سال میں صارفین سے وصول کیا جائے گا۔
سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان جولائی میں کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Comments
0 comment