حکومت کا محرم میں واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا محرم میں واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے عملدرآمد کیلیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا
حکومت کا  محرم میں واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

5 Jul 2024

پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کردیا۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ  6 سے لے کر گیارہ محرم الحرام 1446 ہجری تک صوبے بھر میں سوشل میڈیا کی تمام ایپس فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کی سروسز کو مستقل بند رکھا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!