حکومت کا روزگار کے خواہش مند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا فیصلہ

حکومت کا روزگار کے خواہش مند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان اور ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن میں معاہدہ طے پانے کی منظوری
حکومت کا روزگار کے خواہش مند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2024

پنجاب حکومت نے روزگار کے خواہش مند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا اعلان کردیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کیلیے کینیڈا بھیجنے کے سلسلے میں پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو کینیڈا کے نہ صرف ویزے فراہم کیے جائیں گے بلکہ انہیں وہاں پر ملازمت کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

اگر یہ منصوبہ طویل المدت ہوتا ہے کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سے پنجاب کے ڈومیسائل حامل نوجوانوں کو کینیڈا جانے میں بہت زیادہ آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ سکھ رہنما کے قتل اور بھارت کے ملوث ہونے کے بعد کینیڈا نے بھارتی شہریوں کو ویزا جاری کرنے کا سلسلہ فی الحال آہستہ کردیا ہے جبکہ اس واقعے سے قبل ایشیا سے سب سے زیادہ ویزے بھارت کو جاتے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

1 comment

Kazmi nowaiz
This comment contains spoilers. Click here if you want to read.

Roze ghar

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg