حکومت کا سولر پینل لگوانے والے صارفین سے بھاری ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ
وزارت توانائی نے سمری وزیراعظم کو منظوری کے لیے ارسال کردی
ویب ڈیسک
|
27 Apr 2024
حکومت نے گھروں اور دفاتر میں سولر پینل لگانے والوں سے ٹیکس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ٹیکس وصولی کے لیے سمری وزارت توانائی کو ارسال کردی جس میں سول پینل لگوانے والے گھریلو اور کمرشل صارفین سے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزارت توانائی نے سمری کو وزیراعظم کو ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 2 ہزار روپے فی کلوواٹ پر ٹیکس وصول کیا جائے اور 12 کلوواٹ سولر لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں۔
سمری میں ملک میں نصب کیےگئے سولرپینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ سمری منظور ہونے پر سولرپینل کے نرخ کم کرنےکی درخواست نیپرا میں دائر کی جائے گی۔
Comments
0 comment