حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات آگے بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات آگے بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات
حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات آگے بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

21 Jan 2025

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل تھے۔

حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے باضابطہ بریف کیا اور اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی جس طرح مذاکرات کا عمل چلا رہی ہے اسے جاری رکھیں جبکہ باقی چھ اتحادی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ مل کر مشترکہ مئوقف بنائیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان کل یا پرسوں وزیراعظم سے پھر ملاقات کریں گے اور حکومتی کمیٹی مل کر پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل تیار کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور حکومت کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اپنی رپورٹ دینگے جبکہ حکومتی کمیٹی کا مشترکہ مؤقف تیار کرنے کے بعد27یا28جنوری کو کمیٹیوں کا اجلاس بلایا جانے کا امکان ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!