حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر
Webdesk
|
2 Apr 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 روپے مقرر کردی گئی۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس جنگ نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے صدر مملکت، وزرائے اعلی اور اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ کم آمدنی والے طبقات کو ریلیف دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ حکومت نے موٹرسائیکل سواروں کو فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا اور اس کی حد ہر ماہ 20 لیٹر ہوگی۔
Comments
0 comment