حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈ میں جمع 20 ارب روپے مانگ لیے

حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈ میں جمع 20 ارب روپے مانگ لیے

سپریم کورٹ میں چار رکنی بینچ سماعت کررہا ہے
حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈ میں جمع 20 ارب روپے مانگ لیے

ویب ڈیسک

|

11 Sep 2024

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈ کی مد میں جمع ہونے والی رقم مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز سےمتعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ نے کی۔

اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ ہم نے ایک متفرق درخواست دائر کی جس میں استدعا کی ہے کہ ڈیمز فنڈز کے پیسے وفاق ور واپڈا کو دیے جائیں، فنڈز کیلیے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک اکاؤنٹ کھولا گیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے ہیں، جس پر وکیل واپڈا سعد رسول نے بتایا کہ تقریباً 20 ارب روپے ڈیمز فنڈز میں موجود ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!