حکومت نے ٹول ٹیکس میں 25 فیصد کمی کردی
اس اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے اخراجات کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
Webdesk
|
3 Apr 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹول ٹیکس میں مجوزہ 25 فیصد سہ ماہی اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لیے ٹول ٹیکس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے اخراجات کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر کیا گیا، جنہوں نے عوامی سہولت کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
Comments
0 comment