حکومتی اتحاد کو بڑا دھچکا، سپریم کورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق بڑا فیصلہ

حکومتی اتحاد کو بڑا دھچکا، سپریم کورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کو بھی اہم ہدایت جاری کردی
حکومتی اتحاد کو بڑا دھچکا، سپریم کورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں آئینی ماہرین نے اپنی رائے دی اور عمل درآمد کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

دو روزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تحریک انصاف کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں دی جائیں گی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی کہ اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد میں کسی بھی وجہ سے کوئی تعطل آنے کا خدشہ ہے تو اُس سے آگاہ کیا جائے تاہم عدالت عالیہ سے رجوع کیا جاسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!