جج نے وزیراعلی گنڈا پور کے خلاف شراب برآمدگی کیس سننے سے معذرت کرلی

جج نے وزیراعلی گنڈا پور کے خلاف شراب برآمدگی کیس سننے سے معذرت کرلی

خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ نے معذرت کرلی
جج نے وزیراعلی گنڈا پور کے خلاف شراب برآمدگی کیس سننے سے معذرت کرلی

ویب ڈیسک

|

21 Sep 2024

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ شراب برآمدگی کیس سننے سے  نے معزرت کرلی۔ ایڈووکیٹ ظہورِ الحسن کے مطابق عدالت نے کیس کی فائل سیشن جج کو بھجوادی ہے تاکہ کیس دوسری عدالت کو بھجوایا جاسکے 

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وکیل نے ملزم کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور آج مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے،آج ریاست ہمارے لیے جابر ثابت ہو رہی ہے تمام شاہراہیں بند ہیں۔

عدالت نے کہاآپ کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں  ہے؟،وکیل نے کہاہیلئ کاپٹر ہوتے ہیں ایوی ایشن اترنے کی اجازت نہیں دے گی،دو ہزار سولہ کا کیس ہے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہاجی بالکل آپ بھی آتے ہیں اور استثنا کی درخواست بھی آتی ہے،  عدالت نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈا پور کہاں ہیں؟کیا وہ لاہور ہیں؟وکیل نے کہاوہ لاہور تو نہیں جا سکتے،اس دوران جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکالتے ہوئے پولیس کو حکم دیاسب کو باہر نکالیں میں نے ملزم کے وکیل اور پراسیکیوٹر سے بات کرنی ہے۔

بعدازاں وکیل نے کہا جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے،عدالت نے کیس کی فائل سیشن جج کو بھجوادی ہے،کیس کی آئندہ سماعت 5 اکتوبر کو سیشن جج کی عدالت میں ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!