ججز قیدی بنے ہوئے ہیں، عدلیہ میں مداخلت پر خط لکھنے والے جج پھٹ پڑے

ججز قیدی بنے ہوئے ہیں، عدلیہ میں مداخلت پر خط لکھنے والے جج پھٹ پڑے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج ججسٹس طارق محمود جہانگیری کا خطاب
ججز قیدی بنے ہوئے ہیں، عدلیہ میں مداخلت پر خط لکھنے والے جج پھٹ پڑے

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

عدلیہ میں مداخلت کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط بھیجنے والے جج بدستور اپنے دعوے پر قائم ہیں اور انہوں نے اب ایک تقریب میں بھی اس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججوں میں سے ایک جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایک بار اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو آزادی حاصل نہیں ہے اور وہ یرغمال (قیدی) ہیں۔

یہ دعویٰ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پریکٹس ان ہائیکورٹ اینڈ لیگل ایتھکس کے عنوان سے تقریب سے خطاب میں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم جج بنتے ہیں عزت کے لیے ورنہ ججز کو یہاں کوئی آزادی حاصل نہیں ہے، باقی یہاں وکالت میں بلکل آزادی نہیں ہے، ساری چیزیں ریکارڈ ہورہی ہیں اور ہم قیدی بنے ہوئے ہیں۔

 جسٹس طارق محمود کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کیوجہ سے لوگ ہمیں دعائیں دیتے ہیں اور اسی باعث ہماری عزتیں باقی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!