جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہ بننے کا اعلان

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہ بننے کا اعلان

حافظ نعیم نے کہا کہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے البتہ اشتراک عمل ہوسکتا ہے
جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہ بننے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

13 May 2024

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی مقصد کے لیے اشتراک عمل کسی سے بھی کرسکتی ہے مگر اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ  بلوچستان کے دورے  پر معلوم ہوا کہ سب سے بڑا مسئلہ قانون کی بالادستی ہے اور قانون شکنی وہی ادارے کررہے ہیں جن کا کام قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کو ماورائے عدالت لاپتہ کردیا جاتا ہے جبکہ ناکے لگا کر توہین کی جاتی ہے، گواد ر میں ماہی گیروں کا روزگار چھیننے کیلیے بڑے بحری جہازوںسے مچھلیوں کا شکار کیا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فارم 47کی پی پی پی ، ن لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کو عوام پر جبری مسلط کردیا گیا، معیشت پر زبردستی کے خوشنما اعدادوشمار جاری کئے جارہے ہیں ، آج بھی وقت ہے چیف جسٹس آف پاکستان جوڈیشل کمیشن بنائیں اور فارم 45کی بنیاد پر الیکشن کے نتائج مرتب کرائیں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!