جماعت اسلامی کی پرامن رہنے کی یقین دہانی کے بعد کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کی پرامن رہنے کی یقین دہانی کے بعد کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ

انتظامیہ نے تمام رابطہ سڑکیں بند کردیں تھیں
جماعت اسلامی کی پرامن رہنے کی یقین دہانی کے بعد کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2025

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 یہ فیصلہ جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی کے بعد کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق، جماعت اسلامی نے ایکسپریس وے پر پُرامن احتجاج کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد تمام رکاوٹیں ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 

رابطہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب ہیوی مشینری کی مدد سے کنٹینرز ہٹائے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے۔

واضح رہے جماعت اسلامی نے فلسطین میں جاری مظالم کیخلاف آج احتجاج امریکی سفارت خانے کی جانب احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!