جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت بحال، اسمبلی میں داخلے کی پابندی بھی ختم

جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت بحال، اسمبلی میں داخلے کی پابندی بھی ختم

اسپیکر اسمبلی نے دونوں کی رکنیت معطل کردی تھی
جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت بحال، اسمبلی میں داخلے کی پابندی بھی ختم

Webdesk

|

23 Apr 2024

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت بحال کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے تحریک ایوان میں پیش کی جس کے منظور ہونے کے بعد اسپیکر نے جمشید دستی اور اقبال خان کی ایوان میں داخلے پر پابندی کے احکامات واپس لے لیے۔

جمشید دستی اور اقبال خان کو ایوان میں حاضری کی اجازت مل گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے جمشید دستی اور اقبال افریدی کی موجودہ اجلاس میں حاضری سے متعلق معطلی ختم کر دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں اراکین کو بحال کر دیا۔ واضح رہے کہ جمعے کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت آصف زرداری کی تقریر کے دوران دونوں اراکین پر بدتمیزی کرنے اور آوازیں کسنے کا الزام تھا جس پر اسپیکر نے دونوں کی رکنیت معطل کردی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!