جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا، وزیراعظم

جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا، وزیراعظم

شہباز شریف کا جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ
جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک

|

10 May 2025

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے ان کی پیش قدمی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ "پاکستان امریکا کا اس نتیجے تک پہنچنے میں معاونت پر مشکور ہے، جسے ہم نے خطے کی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔"

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’’جنگ بندی ایک نئے دور کا آغاز ہے جس کے بعدجنوبی ایشیا میں اُن مسائل کا حل نکلے گا جو طویل عرصے سے خطے کو متاثر کر رہے تھے اور امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔"

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان نے جنگ بندی کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ 

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد خطے میں امن کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!