جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے فیض حمید سے متعلق نیا پینڈورا باکس کھول دیا
ویب ڈیسک
|
20 Aug 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق سینئر جج جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ فیض حمید نے نواز شریف کو سزا دینے کے فیصلے کا پہلے ہی بتادیا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینئر جج نے نوازشریف اور فیض حمید سے متعلق اہم انکشافات کیے اور دعویٰ کیا کہ فیض حمید میرے پاس گھر آئے اور کہا نواز اور مریم نواز کا کیس آپ کے پاس آئے تو آپ کیا کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ ’میں نے فیض حمید کو جواب دیا کہ میں اپنی آخرت تو خراب نہیں کرسکتا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پھر تو ہماری دو سالہ محنت ہی ضائع ہوجائے گی‘۔
جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز کے بقول چند دن بعد وہ پھر آئے اور کہا آپ کے پاس جلدی آتا لیکن کراچی ایم کیوایم کے اسکرو ٹائٹ کرنے گیا تھا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ فیض حمید نے بولا کہ میرے باس باجوہ صاحب کہہ رہے ہیں تم سے ایک جج قابو نہیں ہو سکتا، مجھےقائم مقام چیف جسٹس بنانےکی پیش کش کی، میں نے وہ بھی ٹھکرا دی۔
Comments
0 comment