جسٹس امین الدین خان آئینی عدالت کے سربراہ مقررکردیئے گئے

جسٹس امین الدین خان آئینی عدالت کے سربراہ مقررکردیئے گئے

خیال رہے کہ 27 ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جگہ آئینی عدالت قائم ہوگی۔
جسٹس امین الدین خان آئینی عدالت کے سربراہ مقررکردیئے گئے

Webdesk

|

13 Nov 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا۔

جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ کل چیف جسٹس ہاؤس میں دیا جائے گا، جس میں سپریم کورٹ کے دیگر ججز بھی مدعو ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان 30  نومبر کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم اب آئینی عدالت کے چیف جسٹس بننے کی صورت میں ان کے عہدے کی مدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ 27 ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جگہ آئینی عدالت قائم ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!