جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

عمران خان کی درخواست پر آج سماعت ہوگی
جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

ویب ڈیسک

|

3 Dec 2024

سانحہ نو مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس سے بریت کیلیے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز میں دہشت گردی دفعات کو بھی چیلنج کر دیا جبکہ عدالت نے درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے پراسیکیوٹرز کو نوٹس جاری کر دیے،

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت،دہشت گردی دفعات خاتمہ درخواستوں کی سماعت آج ہوگیا۔ عدالت نے وکلائے صفائی کا جیل  روڈ سے عدالت تک 4 جگہ تلاشی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صرف داخلہ گیٹ پر تلاشی کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ اگر آئندہ ایک سے زیادہ مقام پر وکلا کی تلاشی لی گئی تو اڈیالہ جیل کے سپرنٹینڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

آئیندہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کی بڑی عدالت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے عدالت نے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!