شبر زیدی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ ایک ہی دن میں ختم

شبر زیدی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ ایک ہی دن میں ختم

ایف آئی اے کراچی زون نے خط لکھ دیا
شبر زیدی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ ایک ہی دن میں ختم

ویب ڈیسک

|

31 Oct 2025

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف دائر مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں عدالت سے مقدمہ منسوخ کرنے اور اس سلسلے میں رپورٹ جمع کرانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقدمے کو منسوخ یا سی کلاس قرار دینے کی اجازت دی جائے۔

دستاویز کے مطابق ایف آئی اے نے مقدمے میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر کے دیگر افسران اور نجی بینک کے ملازمین کے نام کیس سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔

یہ مراسلہ ایف آئی آر نمبر 32 کے حوالے سے لیگل کمنٹس/سی ایف آر کے عنوان سے جاری کیا گیا ہے، جو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی منظوری کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کو ارسال کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!