کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کا پولیس کی گاڑیوں پرحملہ، 11 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے

کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کا پولیس کی گاڑیوں پرحملہ، 11 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے

ڈاکوئوں نے کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔
کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کا پولیس کی گاڑیوں پرحملہ، 11 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے

Webdesk

|

22 Aug 2024

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوئوں کے حملے میں 11 اہلکار شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں نے کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔

دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوئوں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔

گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوئوں کے حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ جب کہ چار اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔

ڈاکوئوں کے حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرلیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!