کمبوڈیا میں زیر حراست پاکستانیوں کی حالت زار پر حکومت نے نوٹس لے لیا

کمبوڈیا میں زیر حراست پاکستانیوں کی حالت زار پر حکومت نے نوٹس لے لیا

معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا لیا گیا ہے اور جلد پیش رفت متوقع ہے، ترجمان دفتر خارجہ
کمبوڈیا میں زیر حراست پاکستانیوں کی حالت زار پر حکومت نے نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2026

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کمبوڈیا میں زیرِ حراست پاکستانی شہریوں سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا لیا گیا ہے اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق کمبوڈیا میں تعینات پاکستانی سفارت خانے نے مقامی حکام سے رابطہ کیا ہے، جبکہ نائب وزیراعظم کی ہدایت کے تحت دنیا بھر میں پاکستانی مشنز کو بیرونِ ملک مقیم شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کے حکام نے صوبہ سیم ریپ میں زیرِ حراست 54 پاکستانی شہریوں کو جلد وطن واپس بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ افراد ایک مبینہ آن لائن دھوکہ دہی کے مرکز پر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ سفارت خانے کا عملہ زیرِ حراست افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے اور جیسے ہی پرواز کے انتظامات مکمل ہوں گے، انہیں پاکستان واپس بھجوا دیا جائے گا۔

مزید کہا گیا کہ کمبوڈیا کی جانب سے یہ اقدام خیرسگالی کے طور پر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ان افراد کو "آن لائن فراڈ کے خلاف قانون" کے تحت قانونی کارروائی کے بغیر ملک بدر کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!