کراچی، کمسن لڑکی سے شادی کرنے والا ملزم ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت خارج کی، ملزم کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے

ویب ڈیسک
|
21 Jul 2025
کراچی میں کمسن لڑکی سے شادی کے کیس میں ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کمسن لڑکی کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جس کے دوران مدعی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزم نے 13 سال کی بچی سے شادی کی جس کے خلاف سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مومن آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منسوخ کردی جس پر ملزم عدالتی فیصلہ سنتے ہی کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔
بعد ازاں عدالت نے لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیج دیا جبکہ پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
Comments
0 comment