کراچی: محرم الحرام کے دوران پولیس کیلئے تھریٹ الرٹ جاری

کراچی: محرم الحرام کے دوران پولیس کیلئے تھریٹ الرٹ جاری

ڈی ایس پی طارق اسلام نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انچارج سمیت کوئی اہلکار اکیلا کسی سرکاری ڈیوٹی پر نہ جائے۔
کراچی: محرم الحرام کے دوران پولیس کیلئے تھریٹ الرٹ جاری

Webdesk

|

12 Jul 2024

کراچی:  محرم الحرام کے دوران اینٹی انکروچمنٹ پولیس کیلئے بھی تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا، اہلکاروں کو خاص ہدایات جاری کردی گئیں۔

ڈی ایس پی طارق اسلام نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انچارج سمیت کوئی اہلکار اکیلا کسی سرکاری ڈیوٹی پر نہ جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام سرکاری کارروائیاں پولیس موبائل میں کی جائیں، جبکہ ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کا استعمال کیا جائے، کوئی اہلکار گھر سے دفتر آتے یا واپس جاتے ہوئے یونیفارم یا جوتے نہ پہنے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا، کراچی میں گورنمنٹ آفیشلزکو نشانہ بنانے کا امکان ہے۔

تھریٹ الرٹ اینٹی انکروچمنٹ ایس ایچ اوز کو جاری کیا گیا ہے، ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ سمیت کراچی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!