کراچی، امتحانات دینے والے میٹرک کے بچوں کی سن لی گئی

کراچی، امتحانات دینے والے میٹرک کے بچوں کی سن لی گئی

نیپرا نے پرچے کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقنی بنانے کی ہدایت کردی
کراچی، امتحانات دینے والے میٹرک کے بچوں کی سن لی گئی

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے شہر قائد سمیت ملک بھر میں ہونے والے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا سامنا کرنے والے میٹرک کے طلبا لوڈشیڈنگ کی دہری اذیت سے بھی دوچار ہیں اور انہیں شدید گرمی میں پسینے میں شرا بور ہوکر پرچے دینے پڑ رہے ہیں۔

طالب علموں، والدین کی جانب سے شکایات کو صحافیوں نے اجاگر کیا تو نیپرا نے اس پر ایکشن لیا اور کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار دیگر کمپنیوں کو امتحانات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

نیپرا نے اعلامیے میں کمپنیوں کو پرچے کے دوران لوڈشیڈنگ کے اوقات پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طالب علمون کو ذہنی اذیت سے بچانے کے لیے پرچوں کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقین بنائی جائے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ پرچوں کے دوران بجلی کی فراہمی میں تعطل آنے پر کمپنی کے خلاف ریگولیٹری کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

طلبا کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں پرچے کے دوران لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کمپنیاں اپنے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں، کوئی بھی رکاوٹ طلبہ کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!