کراچی: امتحانات میں نقل، سندھ حکومت نے سخت فیصلے کر لیے

کراچی: امتحانات میں نقل، سندھ حکومت نے سخت فیصلے کر لیے

امتحانی مراکز پر نگرانی کا نظام مزید سخت کیا جا رہا ہے
کراچی: امتحانات میں نقل، سندھ حکومت نے سخت فیصلے کر لیے

Webdesk

|

17 Apr 2026

 کراچی: سندھ حکومت نے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ اور وزیر بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہو نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب نقل کرنے والے طلبہ اور اس میں ملوث عملے کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزرا کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ نئے ضوابط کے تحت امتحانی عمل کے دوران موبائل فون یا نقل کا مواد رکھنے والے طالب علم کو فوری طور پر امتحانی عمل سے خارج کر دیا جائے گا اور اس کے تمام پرچے منسوخ کر دیے جائیں گے۔

مزید برآں ایسے طلبہ کو جاری امتحانات اور مستقبل میں بورڈ کے کسی بھی امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ نقل کرنے والا طالب علم ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

انتظامیہ کے حوالے سے وزرا نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی انویجیلیٹر، انٹرنل، ایکسٹرنل یا کوئی بھی انتظامی افسر نقل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری محکمہ جاتی کارروائی ہوگی اور جرم ثابت ہونے پر اسے نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

سردار شاہ اور اسماعیل راہو نے کہا کہ امتحانی مراکز پر نگرانی کا نظام مزید سخت کیا جا رہا ہے اور کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کی صورت میں موقع پر سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ امتحانات کی شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!