کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پانا سوالیہ نشان ہے، مفتی تقی عثمانی

کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پانا سوالیہ نشان ہے، مفتی تقی عثمانی

اللہ تعالی شہدا کو اعلی درجات اور آفت زدگان کو نعم البدل عطا فرمائیں آمین۔
کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پانا سوالیہ نشان ہے، مفتی تقی عثمانی

Webdesk

|

20 Jan 2026

کراچی: مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پانا سوالیہ نشان ہے، بروقت مدد کیوں نہیں پہنچ سکی، اس کی بے لاگ تحقیق ضروری ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گل پلازا میں آگ لگنے کا حادثہ قوم کے لیے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے۔

چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کا شکار ہو کر رخصت ہوگئیں، کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان انہیں قلاش بنا گیا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کو تیز اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے، جن لوگوں نے آخر کار انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دیں وہ قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی شہدا کو اعلی درجات اور آفت زدگان کو نعم البدل عطا فرمائیں آمین۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!