کراچی میں 'را' کا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی میں 'را' کا نیٹ ورک پکڑا گیا

سی ٹی ڈی نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر را کا نیٹ ورک پکڑ لیا
کراچی میں 'را' کا نیٹ ورک پکڑا گیا

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2025

کراچی میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (CTD) سندھ نے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' (RAW) کے ایک نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ نیٹ ورک بدین ماتلی میں 18 مئی کو ایک سماجی شخصیت کے قتل میں ملوث تھا۔

آزاد خان کے مطابق، اس قتل کا واقعہ 9 اور 10 مئی کے تنازع کے دوران پیش آیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے اس معاملے میں عمیر اصغر، سجاد اور شکیل نامی ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خلیجی ممالک میں موجود سنجے کمار عرف فوجی نے شیخوپورہ کے سلمان کو بڑی رقم بھیجی، جس کے بعد سلمان نے دیگر ملزمان سے حیدرآباد میں ملاقات کی اور پھر سب مل کر ماتلی گئے جہاں انہوں نے واردات کی۔

واردات کے فوراً بعد سلمان کراچی ائیرپورٹ سے نیپال فرار ہوگیا۔ بعد میں، پولیس نے 22 اگست کو طلحہ اور عمیر نامی دو اور ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے۔ آزاد خان نے الزام لگایا کہ اس نیٹ ورک نے ایک علیحدگی پسند تنظیم کو بھی استعمال کیا اور 'را' پہلے بھی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کروا چکی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!