کراچی میں 17 جولائی گرم ترین رات ریکارڈ
اس سے قبل 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔
ویب ڈیسک
|
17 Jul 2024
شہر قائد میں 17 جولائی کی رات سال کی دوسری گرم ترین رات تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ تھا جو 1836 کے بعد سے جولائی میں سب سے زیادہ ہے۔
اس سے قبل 2021ء اور 2022ء میں جولائی کے مہینے میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جولائی 2024ء کو کراچی میں گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں 29 مئی کو کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا تھا اور درجہ حرارت 41 ڈگری سے متجاوز ہوکر 45 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
Comments
0 comment