کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
Webdesk
|
21 Apr 2024
کمشنر کراچی نے شہر قائد میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے
اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے 23اپریل بروز منگل کو بند رہیں گے
غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویزن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
خیال رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جائیں گے۔
کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سےملاقاتیں ہوگی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔ 23 اپریل منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے۔
Comments
0 comment