کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے بعد ایمرجنسی نافذ
سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
ویب ڈیسک
|
28 Jun 2024
کراچی: محکمہ موسمیات کی شہر میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی میں رین ایمرجنسی، متوقع بارشوں تک تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ نے تمام انڈر پاسز اور شاہراہوں پر واٹر کارپوریشن کو مشینری نصب کرنے کی ہدایات جاری کیں اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو ضروری اقدامات کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔
سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے شہر کے کسی مقام پر بارش کا پانی کھڑا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعے کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی، جمعرات کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی اور سب سے زیادہ برسات بیس ملی میٹر سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی۔
Comments
0 comment