کراچی میں گرمی کا زور بڑھنے لگا، اتوار کو موسم شدید گرم رہنے کا امکان
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔
Webdesk
|
10 Apr 2026
کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ہفتے کو درجہ حرارت مزید بڑھے گا اور پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر متاثر رہنے اور شمال مشرق سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔
Comments
0 comment