کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت کتنا ریکارڈ ہوا؟

ویب ڈیسک
|
21 Apr 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں آج درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیشِ نظر احتیاط برتیں اور صبح 11 بجے سے شام 4 بجے کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دیگر شہروں میں بھی بلند درجہ حرارت کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق حیدر آباد میں 41، نوابشاہ میں 42، سکھر میں 40، ملتان میں 39، لاہور میں 38، پشاور 33 اور کوئٹہ میں 24 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر:
دوپہر 12 بجے سے 4 بجے کے درمیان غیر ضروری باہر نکلنے سے پرہیز کریں
زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں
ہلکے، ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں
بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں
دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں اور سن گلاسز استعمال کریں
گرمی کی اس لہر کے دوران دوسروں میں بھی آگاہی پھیلائیں تاکہ سب محفوظ رہیں
ادھر ملک کے بالائی علاقوں بشمول خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے کچھ حصوں میں 20 اپریل تک موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Comments
0 comment