کراچی میں مہنگی قبر دینے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، سرکاری ریٹ کا اعلان ہوگیا
Webdesk
|
3 Jan 2025
کراچی میں قبرستانوں میں زائد رقم لینے اور قبروں کو مسمار کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر شہر قائد کے قبرستانوں میں زائد رقم اور قبروں کو مسمار کرنے والے مافیا کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
میئر مرتضی وہاب نے قبرستان میں تدفین کے عوض زائد رقم وصول کرنے اور قبروں کو مسمار کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس کی روشنی میں آپریشن کرتے ہوئے سخی حسن قبرستان سے گورکن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
آپریشن کی سربراہی اے ڈی سی ون سینٹرل عاصم میمن نے کی، اور ٹیم میں ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم اے سی نارتھ ناظم آباد، ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد، ایس ایچ او شاہرا نور جہاں بھی شامل تھے۔
قبر کے سرکاری ریٹ
کارروائی کا مقصد شہر کراچی کے لوگوں کے لیے اپنی لواحقین کی تدفین کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔
عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ 14300 سے زائد رقم وصول کرنے والوں کی شکایت 1339 پہ درج کرائیں۔
Comments
0 comment