کراچی میں موسلا دھار بارش، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی میں موسلا دھار بارش، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں شیر شاہ سوری روڈ پر فلائی اوور کے اطراف پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
کراچی میں موسلا دھار بارش، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق

Webdesk

|

2 Apr 2026

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور بارش کے باعث حادثات میں  4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں بشمول اورنگی ٹان ، نارتھ ناظم آباد ، اولڈ سٹی ایریا ، صدر ، ملیر ، گلشن معمار اور نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد میں شیر شاہ سوری روڈ پر فلائی اوور کے اطراف پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر  ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواں اور بارش کے باعث حادثات سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پرانا گولیمار میں گھرکی دیوار رکشے پر گرنے سے ایک رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیا جبکہ اورنگی ٹان اجتماع گاہ میں گھرکی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!