کراچی میں قائم افغان بستی 40 سال کے بعد مسمار کردی گئی

کراچی میں قائم افغان بستی 40 سال کے بعد مسمار کردی گئی

کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب قائم 40 سال پرانی افغان بستی کو مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں قائم افغان بستی 40 سال کے بعد مسمار کردی گئی

Webdesk

|

15 Oct 2025

کراچی: سہراب گوٹھ پر قائم افغان بستی کو 40 سال کے بعد مسمار کردیاگیا اورگھروں پر بلڈوزر چلا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کراچی میں سہراب گوٹھ  کے قریب قائم 40 سال پرانی افغان بستی کو مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روزسے شروع ہونے والی کارروائی میں رینجرز، پولیس، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے)اوردیگر متعلقہ ادارے شریک ہیں۔

اس موقع پر رینجرز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے جبکہ افغان کیمپ جانے والے راستوں پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اس ضمن میں بتایا کہ افغان بستی میں ماضی میں تقریباً 30 ہزار افغان باشندے مقیم تھے، جنہیں تین مراحل میں منتقل کیا گیا، فی الحال تقریباً دو ہزار افراد اب بھی علاقے میں موجود ہیں۔

عرفان بلوچ نے کہاکہ بستی میں کچھ خالی گھروں پر قبضے کی کوشش کی جا رہی تھی، جس کے باعث فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔انھوں نے بتایا کہ زمین کو مکمل طور پر خالی کرا کر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!