کراچی میں سعودی عرب جیسی گرمی، درجہ حرارت 56 ڈگری تک محسوس ہونے لگا

کراچی میں سعودی عرب جیسی گرمی، درجہ حرارت 56 ڈگری تک محسوس ہونے لگا

آئندہ دو روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے
کراچی میں سعودی عرب جیسی گرمی، درجہ حرارت 56 ڈگری تک محسوس ہونے لگا

ویب ڈیسک

|

24 Jun 2024

کراچی میں سورج آگ اگلنے لگا اور درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت بھی مزید بڑھے گا۔

اتوار کو کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کی شدت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔

اس شدت کو آسان الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب اور دبئی جیسی گرمی کراچی میں محسوس کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران بھی کراچی کا پارا 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے  جبکہ پانچ سے 7 ڈگری اضافے کے ساتھ یہ محسوس کیا جائے گا۔

اتوار کو  سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت میں 45، نوابشاہ میں 44، سرگودھا،جہلم، سبی،ڈی آئی خان میں 43، لاہور،فیصل آباد، حیدرآباد،سکھر اور بنوں میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!