کراچی میں سردی ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے خبر دے دی

کراچی میں سردی ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے خبر دے دی

محکمہ موسمیات کے مطابق راتیں ٹھنڈی جبکہ دن گرم ہونا شروع ہوگئے ہیں
کراچی میں سردی ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے خبر دے دی

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2025

شہر قائد میں راتیں سرد جبکہ دن کے اوقات میں موسم قدرے گرم رہنے لگا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے سردی سے متعلق نئی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمایت کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنا متوقع ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!