کراچی میں سردی مزید بڑھنے کا امکان، درجہ حرارت 4 تک پہنچ سکتا ہے

کراچی میں سردی مزید بڑھنے کا امکان، درجہ حرارت 4 تک پہنچ سکتا ہے

اتوار سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی، محکمہ موسمیات
کراچی میں سردی مزید بڑھنے کا امکان، درجہ حرارت 4 تک پہنچ سکتا ہے

ویب ڈیسک

|

4 Jan 2025

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کے بعد درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ کمی اور ٹھنڈ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یخ بستہ ہوائیں چلنےکے سبب اتوار سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، کم سے کم پارہ 06ڈگری تک گرسکتا ہے،جمعے وہفتے کی درمیانی شب شہرکے کچھ مقامات میں بونداباندی پھوارہوئی،کم سے کم درجہ حرارت 12.5ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق صوبے بھرمیں آج رات سے سردی کی شدت میں مذید اضافے کا امکان ہے،نئی لہرکے دوران رات کے درجہ حرارت 04 سے 07 ڈگری تک گرسکتے ہیں۔

شہر میں اتوار اور پیر کو کم سے کم پارہ 06ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے،جمعے کی شب شہرکے شہرکے مغربی اورشمالی علاقوں(لیاری،سرجانی ٹاون،اولڈ سٹی ایریا،نارتھ کراچی،نیوکراچی،نارتھ ناظؓم آباد) میں بونداباندی،پھوارہوئی،جس سے سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا گیا۔

ہفتے کوکم سےکم درجہ حرارت 12.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،صبح کےوقت شہرکی فضاوں پردھندچھانے کے سبب حدنگاہ 6کلومیٹرسے کم ہوکر1200میٹرزریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24تا 36گھنٹوں کے دوران موسم خنک اورخشک رہنے کی توقع ہے،دیہی سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت خیرپورمیں 06ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!