کراچی میں سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ
اس ہالے کے بعد بارش کا امکان ہوتا ہے
ویب ڈیسک
|
19 Jul 2024
کراچی کے رہائشیوں نے (آج) جمعہ کو سورج کے گرد ایک مسحور کن ہالے کا نظارہ دیکھا ہے۔
موسمیاتی ماہر جواد میمن نے اپنی مائیکروبلاگنگ سائٹ، ایکس، اکاؤنٹ پر نایاب ماحولیاتی رجحان کی تصویر شیئر کی۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 22 ڈگری ہالو نے سورج کے گرد روشنی کا ایک سرکلر حلقہ بنایا، جس سے ایک دلکش منظر پیدا ہوا۔
اُن کے مطابق سورج کے ہالے نسبتاً نایاب اور اس وقت ہوتے ہیں جب سورج کی روشنی ماحول میں برف کے کرسٹل سے عین زاویہ پر گزرتی ہے، جس سے سورج کے گرد حلقہ نمودار ہوتا ہے۔
Comments
0 comment