کراچی پورٹ کی 129 ایکڑ زمین پر رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی پورٹ کی 129 ایکڑ زمین پر رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان آرمی کے حمایت یافتہ سرکاری ادارے ایس آئی ایف سی کے بینر تلے یہ پروجیکٹ شروع ہورہا ہے
کراچی پورٹ کی 129 ایکڑ زمین پر رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

10 May 2024

پاکستان آرمی کی حمایت یافتہ سرمایہ کاری کے ادارے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی میٹروپولیس کی جائیداد پر ایک 'رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ' شروع کر دیا ہے۔

 پاکستان نے اپنے اہم اقتصادی شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، خاص طور پر خلیجی ممالک سے، کو راغب کرنے کے لیے گزشتہ سال جون میں ایک ہائبرڈ سول ملٹری فورم، SIFC ادارہ قائم کیا ہے جس میں آرمی چیف انتہائی کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے سامنے پورٹ کی 129 ایکڑ زمین خالی پڑی ہے۔

 سمندری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد سرکاری اداروں کو کمائی کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 قبل ازیں، SIFC نے سعودی عرب کی نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ "5,000 ایکڑ پر الفالفا مویشیوں کے چارے کی کاشت" کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

 چارہ مویشیوں کے لیے پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور دودھ دینے والے مویشیوں، گائے، بھیڑ، بکری، گھوڑے اور دیگر گھریلو جانوروں کے لیے بھی ایک اہم غذا ہے۔

 معاہدے کے تحت کاشت شدہ چارہ ان ممالک کو برآمد کیا جائے گا جہاں مویشیوں کی پروٹین کی کمی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!