کراچی سمیت دیگر ڈویژنز میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
ویب ڈیسک
|
12 Sep 2024
محکمہ داخلہ نے کراچی کے تینوں اضلاع، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد اور سکھر ڈویژن میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
سندھ حکومت کی جانب سے چب تعزیے اور عید میلاد النبی ﷺ پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق ان دونوں ایام پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق کراچی کے تینوں اضلاع، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد اور سکھر ڈویژن مین ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 7 اور 8 ربیع الاول یعنی 13، 14 ستمبر اور عید میلاد النبی کے سلسلے میں 16 اور 17 ستمبر کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے جبکہ بوڑھے، خواتین، بچے ، صحافی، سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سمیت دیگر اس پابندی سے مستثنی ہیں۔
Comments
0 comment