کراچی سٹی کورٹ کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی، مقدمات کا اہم ریکارڈ جل کر راکھ

کراچی سٹی کورٹ کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی، مقدمات کا اہم ریکارڈ جل کر راکھ

آتشزدگی کا واقعہ رات ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا
کراچی سٹی کورٹ کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی، مقدمات کا اہم ریکارڈ جل کر راکھ

ویب ڈیسک

|

2 Aug 2025

کراچی: سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک میں گزشتہ رات گئے لگنے والی آگ سے سینکڑوں مقدمات کا ریکارڈ تباہ ہو گیا۔ یہ واقعہ رات 2 سے ڈھائی بجے کے درمیان پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جس نے لفٹ اور ایک فوٹو کاپی مشین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی شدت سے پولیس کا وہ ریکارڈ بھی جل گیا جو عمارت کی دوسری منزل پر رکھا ہوا تھا۔ یہ ریکارڈ خاص طور پر ضلع ایسٹ کی عدالتوں سے متعلق تھا۔

فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جب تک موقع پر پہنچیں، لفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ مکمل طور پر جل چکا تھا۔ آتشزدگی کے باعث ایف بلاک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

عدالتی عملے کے مطابق، اس حادثے سے بہت سے اہم دستاویزات ضائع ہو گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!