کراچی سے سردی رخصت، گرمی نے انٹری دے دی

Webdesk
|
11 Feb 2025
کراچی: کراچی میں سردی رخصت ،گرمی نے انٹری دے دی ہے،شہر کا درجہ حرارت منگل کوصبح کے وقت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج(بدھ)سے درجہ حرارت بڑھنے سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق بدھ سے تیز دھوپ کے سبب حدت بڑھنے کا امکان ہے۔
بدھ کو کم سے پارہ 17 اور جمعرات کو 18 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 ڈگری اضافے سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوائوں کی سمت بھی تبدیل ہوگئی ہے، مغربی سمت سے چلنے والی ہوائوں کے باعث نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے۔
منگل کو شہر میں 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں رات کے اوقات میں خنکی بدستور برقرار رہ سکتی ہے جبکہ کل سے سمندر کی بند ہوائیں بھی فعال ہونے کی توقع ہے۔
کراچی کے علاوہ صوبے کے وسطی و بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔دوسری جانب کراچی کا فضائی معیار بھی بہتر ہوگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 54ویں نمبر پر رہا، جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 79 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments
0 comment