کراچی ایئرپورٹ کا رن وے بند کرنے کا نوٹم جاری

کراچی ایئرپورٹ کا رن وے بند کرنے کا نوٹم جاری

روزانہ تین گھنٹے رن وے مرمتی کام کی وجہ سے بند ہوگا
کراچی ایئرپورٹ کا رن وے بند کرنے کا نوٹم جاری

ویب ڈیسک

|

22 Oct 2025

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک رن وے کو روزانہ تین گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی جانب سے جاری نوٹم (NOTAM) کے مطابق، رن وے 7 آر/25 ایل پر طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رن وے 5 سے 24 نومبر تک روزانہ دوپہر 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گا۔ اس دوران دیگر رن ویز معمول کے مطابق پروازوں کے لیے دستیاب رہیں گے۔

تاہم، نوٹم کے مطابق اگر وی وی آئی پی پرواز یا ہنگامی لینڈنگ کی ضرورت پیش آئے تو رن وے کو فوری طور پر آپریشن کے لیے کھولا جا سکے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!