2 hours ago
کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ، مکینوں کی نقل مکانی ہوگی
ویب ڈیسک
|
18 Jan 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے لوئر علاقے میں حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا جبکہ انتظامیہ نے کیمپ قائم کرنے کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم گوہر زمان وزیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق آپریشن کے دوران مکینوں کو نقل مکانی کرنا پڑے گی اور اس حوالے سے متاثرین کے لیے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کیے جائیں گے۔
کیمپ قائم کرنے کے لیے صوبائی ریلیف کو خط بھیج دیا ہے، آپریشن سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ضلع کرم میں دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کے لیے کیمپ قائم کیے جارہے ہیں جبکہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔
Comments
0 comment