کرم میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

کرم میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

کرم کے علاقے بگن بازار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ڈپٹی کمشنر، پولیس اہلکار اور تین ایف سی کے جوانوں کو زخمی کیا
کرم میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

آفتاب مہمند

|

4 Jan 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملے اور فائرنگ میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرم امن معاہدے کے بعد پہلی بار زمینی راستے سے امدادی سامان اور دیگر اشیاء کانوائے کی صورت میں پاڑا چنار بھیجی جارہی تھیں کہ اس دوران بگن بازار کے مقام پر مظاہرین دھرنے پر بیٹھ گئے۔

مظاہرین نے احتجاج کر کے امدادی سامان اور کانوائے کو روکا تو ڈپٹی کمشنر مذاکرات کیلیے پہنچے جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر  ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر، پولیس اہلکار اور ایف سی کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ جس کے بعد انہیں علی زئی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہاں پر زخمیوں کی طبیعت نہ سنبھلی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور دیگر زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج کیا جائے گا۔

تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق امن معاہدے کے تحت ادویات اور اشیائے خور و نوش پر مشتمل سامان کا پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہوا، جس پر بگن بازار کے مقام پر  صبح 10 بج کر 35 پر فائرنگ کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!