کرم میں پھر متحارب گروپوں کی جھڑپیں، حملے میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کرم میں پھر متحارب گروپوں کی جھڑپیں، حملے میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
کرم میں پھر متحارب گروپوں کی جھڑپیں، حملے میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی تین ایف آئی ار درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے، زخمی پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بوشہرہ میں صبح فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

 ضلعی انتظامیہ اور پولیس فائربندی اور قیام امن کے لیے علاقے میں پہنچی تو اس پر حملہ کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہو گئے جبکہ تیسرا واقعہ شام کے قریب پیش آیا جس میں سپاہی سید عاشق حسین شہید ہو گئے۔

 پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ ایف آئی آر درج کر لیے ہیں اور اب تک دو افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے پولیس کے مطابق بوشہرہ قبائل کے شناختی کارڈ ڈومیسائل اور پاسپورٹ بنانے سمیت تمام سرکاری مراعات بھی تا حکم ثانی بند کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ پرتشدد واقعات میں ایک ٹیچر جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد علاقوں میں مسلح افراد نے حملے کیے جس کے باعث کشیدگی دوبارہ پھیل گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!