کرپشن اور ناقص کارکردگی، وزیراعظم نے اہم سرکاری ادارہ بند کرنے کی ہدایت کردی
وزیراعظم نے کمیٹی سے مزید سفارشات طلب کرلیں
Webdesk
|
4 Jun 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے ناقص کارکردگی پر اہم سرکاری شعبے جو فوری ختم کرنے کی ہدایت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اخراجات، ڈھانچےکاحجم کم کرنےسےمتعلق اجلاس ہوا، جس میں ناقص کارکردگی،کرپشن پرپاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کوختم کرنےکی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطورادارہ اپنےمقاصدکےحصول میں ناکام رہا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیوبی کےترقیاتی منصوبوں کیلئے متبادل لائحہ عمل تیارکیاجائے۔
حکومتی اخراجات کم کرنےسے متعلق کمیٹی نے وزیراعظم کورپورٹ پیش کی، جس میں کچھ سرکاری اداروں کوختم اورکچھ کوضم کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کمیٹی کو مزید سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال، محمداورنگزیب، احدچیمہ، راناثنااللہ، جہانزیب خان اورسرکاری افسروں نے شرکت کی۔
Comments
0 comment